برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
ٹریزامے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کو خیرباد کرنے کا اعلان آئندہ ماہ کریں گی۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں گی۔


برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔ بریگزٹ پرعملدرآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جبکہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیٹ لاک پر دیا۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تھریسامے  پارلیمنٹ میں بریگزٹ پلان کی ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار  تھیں جس کے باعث وہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کر چکی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کو خیرباد کرنے کا اعلان آئندہ ماہ کریں گی اور وہ قیادت چھوڑنے کا معاملہ ٹرمپ کے دورے تک ملتوی کرنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظمتھریسامے کے استعفے سے متعلق ڈاؤننگ اسٹریٹ سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

حکومتی وزراء کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے آئندہ سربراہ کے لیے مہم جولائی میں اختتام پذیر ہو سکتی ہے۔