نریندرا مودی الیکشن میں جیتے گا ،پہلے ہی بتا دیا تھا ، شیخ رشید احمد

نریندرا مودی الیکشن میں جیتے گا ،پہلے ہی بتا دیا تھا ، شیخ رشید احمد
Image Source: Sheikh Rasheed Official Twitter Account

اسلام آباد:شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نریندرامودی کو  الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ میں نے مودی کے بار ے میں پہلے ہی کہاتھا وہ جیتے گا،مضبوط  پاکستان ،بھارت کے مفاد میں  ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق،وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ150 روپے کا ڈالر نوازشریف کی پالیسیوں کی مرہون منت ہے،تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں 5 سال پورے کرے گی، سندھ حکومت کےساتھ ریل کی حد تک تعاون کےلیے تیارہوں،دنیامیں اتنے ایڈز کے مریض کہیں نہیں جتنے سندھ میں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے سے260 ارب روپے منظورکرائے،گرین لائن اپ ڈیٹ  کردی ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے،ہم اپنے حصے کا کام پورا کرکے سندھ حکومت کے حوالے کریں گے.