ملکی معیشت وزیر اعظم کی قیادت میں بہتری کی طرف چل پڑی ، فردوس عاشق اعوان

 ملکی معیشت وزیر اعظم کی قیادت میں بہتری کی طرف چل پڑی ، فردوس عاشق اعوان
Image source: Govt Of Pakistan Twitter Account

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زکریا بٹ کووزیر اعظم عمران خان کا کھلاڑی بننے پرمبارکباد پیش کرتی ہوں، پی ٹی آئی میڈیا ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔


مشیر اطلاعات نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی گروتھ اسٹریٹیجی کا اعلان کیا ہے،پنجاب میں شخصیات کی سیاست ہوتی رہی،اب عوام کی سیاست ہوگی،کچھ لوگ چوردروازے سے خودکوزندہ رکھنے کیلیے طفیلی سیاست کر رہے ہیں۔ 

معاون خصوصی نے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آہستہ آہستہ اپنی معاشی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں، قوم مثبت تبدیلی کی طرف رواں دواں ہے، اسٹاک مارکیٹ کی بہتری ملکی معیشت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے ، کل حفیظ شیخ حکومت کا معاشی روڈ میپ قوم کےسامنے رکھنے جارہے ہیں ۔