کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ تقسیم نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کی مخالف ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں مز یدصوبوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی وفد نے ارباب غلام رحیم ‘ نند کمار‘ نصرت سحر عباسی‘ صدر الدین راشدیاور حکومتی ارکان فیصل واوڈا ‘ فردوس شمیم نقوی‘ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ شامل تھے۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پت وزیراعظم عمران خان نےواضح کیا کہ تحریک انصاف سندھ میں مزید ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے ،نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔