جسٹس (ر)جاوید اقبال کیخلاف نجی چینل کی خبر  جھوٹ پر مبنی ہے ، ترجمان نیب

 جسٹس (ر)جاوید اقبال کیخلاف نجی چینل کی خبر  جھوٹ پر مبنی ہے ، ترجمان نیب
Image Source: Neo Tv Screen Shot

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کیخلاف نجی چینل کی خبر  جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے جس کا مقصد نیب کی  ساکھ کو مجروح کرنا ہے، ترجمان نیب کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ 


ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت ڈالتے  ہوئے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا، گروپ کے دونوں کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ بلیک میلر گروپ کے خلاف بیالیس ایف آئی آرز درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلیک میلر گروپ کا سرغنہ فاروق  کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ نجی چینل پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور جھوٹ کا پلندا  ہے۔ نجی چینل نے دل آزاری پر چیئرمین نیب سے معافی مانگ لی ہے۔ 

ترجمان نیب کے نے کہا کہ بلیک میلر گروپ کے خلاف درج مقدمات میں بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان اور عوام کو لوٹنے کے الزامات ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اور نیب کے جعلی افسران بن کر لوٹنے کے ثبوت موجود ہیں۔