وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام

وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نےعالم اسلام ،اہل وطن اور مظلوم کشمیری بھائیوں کو عید کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی فورسز کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور جاری جبر کا جس بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے،پاکستانی قوم عیدکےموقع پر اُن خاندانوں کےلئےدستِ دعابلندکریں جن کےپیارے طیارہ حادثےیا کورونا وباءکے نتیجے میں اُن سے جدا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے،سب سے پہلے ہم اُن خاندانوں کیلئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں اُن سے بچھڑ گئے یا  کورونا وباءکے نتیجے میں اُن سے جدا ہوگئے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی ایس او پیز  کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے،مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے، اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین۔