پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلام آباد: پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔۔ مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔۔ جس میں ملک کی سلامتی اور امت اسلامیہ کے لیے دعا کی گئی ۔۔۔ 

لاہور، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور کوئٹہ  سمیت تمام بڑے شہروں میں حکومتی ہدایات کے مطابق مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔۔۔ مساجد میں ملک کی سلامتی  امت مسلمہ ، کورونا کی وبا ، کشمیر ی بھائیوں  کی آزادی ، اور پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائیں بھی مانگیں گئی ۔۔ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر تمام مساجد کو دیے گئے ایس او پیز کے مطابق عید کی نماز کی ادائیگی کی گئی ۔۔ لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔شہر کے دیگر مقامات پر بھی عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔تمام مساجد، عید گاہوں اور عید کے دیگر اجتماعات میں کورونا سے حفاظتی انتظامات کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ عید کے اجتماعات میں سینیٹائزرکے استعمال اورسماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دی۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پراہل وطن اورمسلمانان عالم کو مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ ہم سب کورمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئیں۔ اللہ سےدعاہے وہ ہمارے روزوں، عبادتوں اورکارہائے خیرکو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

وزیراعظم نے کہا سماجی فاصلے، حفظان صحت کے اصولوں کواختیارکرنا ہوگا۔ ضرورت مند، نادار، مستحقین اوردیہاڑی دارطبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔