مریم نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر اپنے والدکا پیغام جاری کردیا

 مریم نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر اپنے والدکا پیغام جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹؤ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پیغام جاری کردیا ۔۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنے والد کا  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی رمضان المبارک میں کی جانے والی تمام عبادات کو قبول فرمائے, اپنی رحمت سے سے تمام انسانیت کو اس وبا سے محفوظ رکھے اور تمام بیمار لوگوں کو شفا عطا کرے، بے شک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے،آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔

"سپین کی چڑیا " نامی  ٹویٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر حال میں اللّہ کا بے انتہا شکر،یہ عید پچھلی عید سے بہت بہترہے، گزشتہ عیدوں پر میاں صاحب جیل میں تھے،ظلم کی اس رات کو ختم ہونا ہے اور ضرور ہونا ہے،اللّہ ہمیں خیر سے ملائے گا جلد انشاءاللّہ ۔