کورونا: دنیا بھر میں 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی

کورونا: دنیا بھر میں 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں 22 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 98  ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  60 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 10 ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 630 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز گئی ہے۔کورونا سے اسپین میں 28 ہزار 600 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 81 ہزار 9 سو سء زائد افراد متاثر ہیں۔وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا مزید 351 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 57 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 79 سے تجاوز کرگئی۔ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ترکی میں میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی۔