پیپلز پارٹی کی پالیسی یہی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، اسد عمر

پیپلز پارٹی کی پالیسی یہی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، اسد عمر
کیپشن: پیپلز پارٹی کی پالیسی یہی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، اسد عمر
سورس: فائل فوٹو

گھوٹکی: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی یہی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں ٹائم چاہیے لیکن سندھ میں پیپلز پارٹی کو 50 سال ہو گئے ہیں تاہم دوسروں کو کام کرنے سے روکنے کی ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ تیس دن میں گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپوراور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

ایک سوال پر اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے نہ ایسا ارادہ ہے اور نہ وزیراعظم جہانگیر ترین کو ایسی کوئی رعایت دیں گے جو وہ عام آدمی کو نہیں دے سکتے۔

اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کے لیے  پرانی مردم شماری کا استعمال کیا جبکہ جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو  چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کیے لیکن ایک بھی پورا نہ کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اصر جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے اصر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ 

 بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنےکا کہا تھا، آج حکومت کا ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہو گی۔ زرعی ملک کی غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد کا اضافہ معاشی کارکردگی پر ایک طمانچہ ہے اصر عمران خان عوام کے سامنے سرنڈرکر کے جھوٹے دعوے پر معافی مانگیں۔