26 مئی کو مکمل چاند گرہن اور سپر فل مون، مگر پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

26 مئی کو مکمل چاند گرہن اور سپر فل مون، مگر پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 26 مئی 2021ءکو مکمل چاند گرہن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 مئی کے مکمل چاند گرہن کے دوران چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہو گا جسے ’سپر فلاور بلڈمون‘ کا نام دیا گیا کیونکہ چاند گرہن کے دوران 14منٹ کیلئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ 
پروفیسر جاوید اقبال نے مزید کہاکہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہو گا جبکہ مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہو گا اور اس کا اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہو گا جس کے باعث پاکستان میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔