پی ٹی آئی کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، عمران خان کا ردِ عمل آگیا

پی ٹی آئی کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، عمران خان کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  لانگ مارچ سے قبل  پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن پر ردِعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ  پر امن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’اسلام آباد اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون سے مسلم لیگ ن کی وہ اصلیت واضح ہو گئی جس سے ہم واقف ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ کریک ڈاون ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آغاز سے ایک دن قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر  ، عثمان ڈار ،  فردوس عاشق اعوان ، میاں اسلم اقبال  اور بابر اعوان سمیت کئی دیگر رہنماؤں کے گھر وں پر  چھاپے مارے تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث پولیس واپس لوٹ گئی۔

پولیس شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے لال حویلی بھی پہنچی تاہم سابق وزیرداخلہ وہاں موجود نہ تھے اور پولیس کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔

مصنف کے بارے میں