ممکنہ دہشت گردی کے خطرات، سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ 

ممکنہ دہشت گردی کے خطرات، سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ 

کراچی: سندھ حکومت نے شہرقائد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جلد ہی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہو گی۔ 
واضح رہے کہ جمعہ کو محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈرون کیمروں اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ 
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد ڈرون کے ذریعے شہر میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں