واٹس ایپ کا مخصوص فونز کیلئے سروس بند کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا مخصوص فونز کیلئے سروس بند کرنے کا فیصلہ

۔کیلی فورنیا: دنیا بھر میں  مقبول ترین میسجنگ ایپ  واٹس ایپ نے مخصوص آئی فونز پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ  نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جو لوگ آئی او ایس 10 یا آئی او ایس 11 استعمال کر رہے ہیں انہیں اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ اس سال 24 اکتوبر کے بعد بھی وہ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔آئی فون  5 اور 5 سی میں یہ آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہے۔تاہم  آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 ایس رکھنے والے صارفین کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

واٹس ایپ ہیلپ سینٹر میں کمپنی یہ پہلے ہی بتا چکی ہے کہ آئی فون صارفین کو ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا ہوگا۔

قبل ازیں واٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری ہونے والی  فہرست میں مشہور موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور   ایپل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں کے فونز شامل تھے جن میں رواں سال کے دوران سروس بند کر دی جائے گی، آئی فونز کے علاوہ  اینڈرائڈ کے آپریٹنگ سسٹم 1.0 سے لیکر 4.0 تک پر وٹس ایپ سروس قابل استعمال نہیں رہے گی اور  اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کو او ایس 4.1 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔

 واٹس ایپ کی جانب سے ان فونز میں میسیجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے منعقد ہونے سے دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں