مینز ایشیاءہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گول سے شکست دیدی

مینز ایشیاءہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گول سے شکست دیدی

جکارتہ: مینز ایشیاءہاکی کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گول سے شکست دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دی۔ 

پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستانی ٹیم کے پینالٹی کارنر سپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ 

پاکستان کی جانب سے رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کے علاوہ اعجاز، منان، رانا وحید نے 2,2 گول سکور کئے جبکہ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 

مصنف کے بارے میں