عمران خان حکومت کیخلاف نہیں فوج کیخلاف مارچ کر رہا ہے :مریم نواز 

عمران خان حکومت کیخلاف نہیں فوج کیخلاف مارچ کر رہا ہے :مریم نواز 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا آج ایک دل دہلادینےوالاافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،آج ایک پولیس کانسٹیبل کمال احمد کو دوران ڈیوٹی شہید کردیاگیا،ٹی وی چینلز پردیکھاایک شخص نے کانسٹیبل پرفائرنگ کی،پولیس نے پی ٹی آئی کے ممبر کے گھرکےدروازےپردستک دی تو ان پر سیدھی گولی چلائی گئی،پولیس پر گولی چلانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ تحریک انصاف کے ارادے کیا ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اطلاعات ہیں مارچ میں جولوگ آرہےہیں ان میں کچھ کےپاس ڈنڈےاوراسلحہ بھی ہے،عوام کو کسی بھی مشکل اورتنگی سے بچانےکیلئےاقدامات کرناحکومت کافرض ہے،عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے،عمران خان نے کھلےعام اپنے ارادے بتادیئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی کے ایک رہنما کہہ رہے تھے پاکستان سری لنکا بن جائے گاان سے کہتی ہوں پاکستان کسی صورت سری لنکا نہیں بنے گاقوم کا جو بچہ شہید ہوا ہےاس میں،مریم نواز،حمزہ،قاسم میں کیا فرق ہے،عمران خان کے بچےتوباہر محفوظ جگہوں پر رہیں گے،یہاں قوم کے بچےملک اورعوام کی حفاظت کرتےہوئےگولیاں کھائیں،انہوں نے کہا آج جو جہاد کی باتیں کر رہے ہیں انہیں بتا نا چاہتی ہوں جو بھی جہاد شروع کیا جاتا ہے ہمیشہ وہ گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کو امریکاسمیت کسی ملک نےمنہ نہیں لگایا،سب جانتےتھےوہ جعلی وزیراعظم ہےعمران خان نے قومی پالیسی کا شیرازہ اپنے ہاتھوں سے بکھیرا،عمران خان جب کسی ملک جاتے تو دوسرےملک کی چغلیاں کرتے تھے،عمران خان نے اپنی بیوقوفیوں سےپاکستان کودوستوں کی صف سےدشمنوں کی صف میں دھکیلا،عمران خان جھوٹے ڈرامے کر رہے ہیں چاہتے ہیں قوم ان کے جھوٹ کا حصہ بنے۔

مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نے اب آگ اور خون سے کھیلنے کی سازش بنائی ہے،عمران خان حکومت کیخلاف مارچ نہیں کررہا،اس کا مارچ فوج کیخلاف ہے،عمران خان فوج سمیت اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔