عمران خان کا نام کیوں بار بار لیتی ہوں ،مریم نواز نے بالآخر خاموشی توڑ دی 

عمران خان کا نام کیوں بار بار لیتی ہوں ،مریم نواز نے بالآخر خاموشی توڑ دی 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میرا نام کیوں لیا ،تو آج سن لو تمہارا نام میں شفقت سے نہیں بڑی تکلیف سے لیتی ہوں ،عمران خان جس طرح تم نے پاکستان کو تباہ بربادکیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،تم اکیلے پاکستان کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہو ۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نا اہل نالائق انسان کو امریکہ سمیت کسی ملک نے منہ نہیں لگایا ،سب جانتےتھےوہ جعلی وزیراعظم ہےعمران خان نے قومی پالیسی کا شیرازہ اپنے ہاتھوں سے بکھیرا،عمران خان جب کسی ملک جاتے تو دوسرےملک کی چغلیاں کرتے تھے،عمران خان نے اپنی بیوقوفیوں سےپاکستان کودوستوں کی صف سےدشمنوں کی صف میں دھکیلا،عمران خان جھوٹے ڈرامے کر رہے ہیں چاہتے ہیں قوم ان کے جھوٹ کا حصہ بنے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کہتا ہے کہ میں اس کا نام کیوں لیتی ہوں ،تو جان لو میں تمہارا نام کسی شفقت سے نہیں بلکہ تکلیف سے لیتی ہوں ،انہوں کہا انسان 17 سال کا ہو یا 70 سال کا اُس کی خصلت نہیں بدلتی ،تم کبھی خواتین کو بہن بیٹیوں اور ماں کی شکل میں بھی دیکھ لیا کرو ،عمران خان نے حملہ مریم نواز پرنہیں بلکہ تمام خواتین پر کیا ہے،کیا عمران خان اپنے جلسہ میں خواتین کو اسی نظرسےدیکھتےہیں،عمران خان خواتین پر جو آوازیں کستےہیں وہ نوجوانوں کو کیا پیغام دےرہےہیں،عمران خان پاکستان کی تباہی و بربادی کا اکیلاذمہ دار ہے۔