حقیقی آزادی مارچ سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ 

حقیقی آزادی مارچ سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ 

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک حقیقی آزادی مارچ سے ایک روز قبل ہی بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش ،گھروں پر چھاپے اور شہریوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  نے راستوں کی بندش، گھروں پر چھاپوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا ،عدالت نے ہدایت کی ہے شہریوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے، نہ ہی آزادی سے محروم کیا جائے۔

سپریم کورٹ دھرنوں اور احتجاج جیسی صورتحال میں منصوبہ بندی کی ہدایت کر چکی،سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بتائیں کہ کیا منصوبہ بندی کی گئی؟عدالت نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد سے منصوبہ بندی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے  مزید سماعت 27 مئی   تک ملتوی کردی ۔