لانگ مارچ کے باعث 25 مئی کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان 

لانگ مارچ کے باعث 25 مئی کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پچیس مئی  کو راولپنڈی ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 مئی کی  چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے  لانگ مارچ کے  باعث 25 مئی کو ضلع بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے اس وقت پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں کریک ڈائون جاری ہے ،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کسی بھی شخص جماعت کو قانون ہاتھ میں نہیں لینگے دینگے ،شہر اقتدار کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔