لانگ مارچ سے ایک روز قبل ہی عمران خان نے حکومت کو آخری پیغام دیدیا 

لانگ مارچ سے ایک روز قبل ہی عمران خان نے حکومت کو آخری پیغام دیدیا 

اسلام آباد حقیقی مارچ کیلئے نکلنے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو آخری پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس عوامی سمندر کو روکنے کی کوشش کی تو یہ سب کو بہا لیجائے گا ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں تحریک انصاف ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اعلان ہونے تک ،اس امپورٹڈ حکومت جانے تک تحریک جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال میں جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا،عمران خان نے کہا کہ کل رات سے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت میں احتجاج سے متعلق کہا کہ ساڑھے 3 سال میں فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے ہمارے خلاف احتجاج کیے، ہم نے کبھی کسی کو نہیں پکڑا،آج اس امپورٹڈ حکومت کو عوام کا ڈر ہے ،کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کیساتھ عوام نہیں ہے ،اب یہ اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،تاکہ آزادی کیلئے کیے جانے والے اس حقیقی مارچ کو روکا جا سکے ۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل سب کا امتحان ہے،ساتھ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل میں لانگ مارچ کی قیادت کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ انہوں نے ہر چیز کی تیاری رکھنی ہے۔