پی ایس ایل 9: پشاورزلمی کے اوپن ٹرائلز کا دوسرا روز

پی ایس ایل 9: پشاورزلمی کے اوپن ٹرائلز کا دوسرا روز
سورس: فائل فوٹو

 پشاور: پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل نائن سے قبل پشاورمیں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

پشاورزلمی کےزیراہتمام پشاورکےحیات آباداسپورٹس کمپلیکس میں دو روزہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، ٹرائلز سے قبل دس ہزار نوجوان کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی جبکہ اوپن ٹرائلز میں چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے صدرانضمام الحق، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم اور زلمی اسٹار کامران اکمل پرمشتمل سلیکشن پینل نے ٹیلنٹ ہنٹ کے پہلے روز  نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے۔ زلمی کے نوجوان سپر اسٹار محمد حارث بھی اس موقع پر موجود تھے۔

30b53c993d1d8d6c609dd139e8b14e55

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پشاور سے گزشتہ دس سال میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا اور یہاں کے نوجوان کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا، زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے پہلے روز بھی بہترین نوجوان کرکٹرز نظر آئے۔ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد کوچنگ فراہم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم مصروفیات کے باعث ٹرائلز کے موقع پر نہ آسکے، لیکن جلد پشاور کا وزٹ کریں گے۔

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے  پہلے روز  شارٹ لسٹ کردہ کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آج حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں مدعو کیا گیا ہے۔