عمران خان کا زمان پارک میں مصروف دن،اہم ملاقاتیں اور نئی حکمت عملی پر غور

عمران خان کا زمان پارک میں مصروف دن،اہم ملاقاتیں اور نئی حکمت عملی پر غور

لاہور: پی ٹی  آئی چیئرمین عمران خان   زمان پارک میں  وکلا اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان  زمان پارک میں وکلا اور  دیگر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف دن گزاریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی ، جس میں پارٹی رہنمائوں کی  پارٹی سے علیحدگی  اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور  نئی حکمت عملی بھی بنائی جائے گی تاکہ آئندہ کی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے کی سز اور رہائی کے حوالے سے بھی قانونی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں، جس کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ  بھی کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین  عمران خان آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں