"اپنی پارٹی  ق  لیگ میں واپس جا رہاہوں"،حسین الٰہی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

 

لندن: حسین الٰہی نے  پی ٹی آئی چھوڑ دی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے  سابق رکن قومی اسمبلی حسین الہی نے  پی ٹی آئی چھوڑ دی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر دوبارہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کااعلان کیا۔ 

حسین الٰہی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ  اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں۔   9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ فیملی کے ساتھ لندن آیاہوں جلد پاکستان واپس جاؤں گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل چودھر ی حسین الٰہی کے والد چودھری وجاہت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔چودھری وجاہت حسین ق لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کے بھائی ہیں۔

مصنف کے بارے میں