ڈسکہ: سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی سے 3 معذور زندہ جل گئے

ڈسکہ: سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی سے 3 معذور زندہ جل گئے

ڈسکہ : ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے تین معذور بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ دوسری منزل پر لگی تھی نیچے سلنڈر کی دکان تھی آگ نیچے تک پہنچی تو سلنڈر والی دکان تک پہنچ گئی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ مزید پھیل گئی جس سے جھلس کر 3 معذور بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسکہ روڈ پر واقع سلنڈر کی دکان میں آگ لگنےسے سلنڈر کی دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔اہلکار امدادی کارروائی کےلیےمکان کی کھڑکی سےعمارت میں داخل ہوئےتاہم اُن کے پہنچنے تک مکان میں موجود 3 معذور بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔