سندھ ہائیکورٹ: وفاقی حکومت نے بلاول کو اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی مخالفت کردی

سندھ ہائیکورٹ: وفاقی حکومت نے بلاول کو اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی مخالفت کردی

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ حیرت ہے بلاول بھٹو زرداری اپنی ہی حکومت سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو کو اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی مخالفت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو سکیورٹی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  جو وزرا آپ سے ملنے دبئی جاتے ہیں وہ 2 سو گاڑیوں  کا قافلہ لے کر گھومتے ہیں۔ کیا آپ اپنے ان وزراسےسیکیورٹی مانگ رہےہیں؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ  بلاول کیلیےسیکیورٹی کاحکم دیں گےتوکئی درخواست گزارآجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے پاس 200 گاڑیوں کا پروٹوکول تھا۔ نکل گیا تو سیکیورٹی کیلئے رونا پڑا۔

نبیل گبول انکےپاس تھاتو50گاڑیاں تھیں،نکل گیاتوسیکیورٹی کیلیےروتاپھررہاہے۔ سندھ حکومت جسےچاہتی ہےسیکیورٹی دیتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل معاملہ صوبائی حکومت کاہے،وفاق کااس سےکوئی تعلق نہیں۔

درخواست گزار بلاول بھٹو کے وکیل نے  سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کےمطابق میری جان کوخطرہ ہے۔ بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنےکی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بلاول کو مکمل سکیورٹی دے رہے ہیں ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبرتک ملتوی کردی۔