شامی حکومت کی حمایت ہماری ترجیح ہے، مصر

شامی حکومت کی حمایت ہماری ترجیح ہے، مصر

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے حکمران کی حمایت کرتا ہے کیونکہ انتہا پسندی سے مقابلے کے لیے ان کے اقتدار کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے پرتگالی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری ترجیح قومی فوجوں کی حمایت ہے۔ مثال کے طور پر لیبیا کے اندر وہاں کے علاقوں کا کنڑول اور انتہاپسند عناصر سے نمٹنا اور یہی معاملہ شام اور عراق کا بھی ہے۔
مصر کے صدر کا یہ جواب مصر اور خلیجی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے جن میں سعودی عرب شامل ہے جو ان باغیوں کو حمایت کرتا ہے جو شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔سیسی نے 2013 میں فوجی بغاوت کے بعد مصر کا اقتدار سنبھالا تھا جس میں اخوان المسلمون کے حمایت یافتہ صدر محمد مرصی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔