نیب کو ختم کیا جائے: ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی قرارداد

نیب کو ختم کیا جائے: ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی قرارداد

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نیب کو ختم کرنے کے لیے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے ۔ قرارد داد پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی ، علی رضا عابدی اور دیگر  کے دستخط ہیں جبکہ  شیخ صلاح الدین، ساجد احمد اور دیگر نے قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ  نیب  ملک میں کرپشن کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔  نیب آرڈیننس 1999 کو ختم کرکے اس کی جگہ کرپشن کےخاتمے کا پارلیمنٹ نیا قانون بنائے ۔