میرا خیال ہے راحیل شریف جیسا جنرل پوری دنیا میں نہیں: اعتزاز احسن

میرا خیال ہے راحیل شریف جیسا جنرل پوری دنیا میں نہیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف جیسا جنرل دنیا بھر میں نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  میں پہلے دن سے کہ رہا تھا کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ اسی دن ہونی چاہیے جس دن ان کی مدت مکمل ہو۔یہ ایک اچھی روایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے بہترین  آرمی چیف رہے ہیں ۔جنرل راحیل شریف  جیسا جنرل شاہد دنیا میں بھی نہ ہو جس نے دہشتگردی کے خلاف  اتنی لمبی جنگ لڑی ہو۔

جنرل راحیل شریف  ہر وقت ہراول دستے کا حصہ رہے ہیں ۔اپنے جوانوں کے ساتھ رہے ہیں شہدوں کی لاشیں خود اٹھاتے رہے ہیں ۔ راحیل شریف کی خدمات سب کو یاد رہیں گی۔