موصل کی مکمل ناکہ بندی، تمام شہروں سے رابطے منقطع

موصل کی مکمل ناکہ بندی، تمام شہروں سے رابطے منقطع

موصل: عراقی فوج اور اس کی اتحادی عسکری تنظیموں نے داعش کے زیرتسلط موصل شہر کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے۔

موصل میں داعش کے مضبوط گڑھ کی طرف فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب موصل شہر کو اطراف کے تمام شہروں سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر سے جاری آپریشن میں عراقی فوج نے موصل کے شمال، مشرق اور جنوب کے محاذوں پر پہلے سے گھیرا تنگ کرکے باغیوں کی شہر سے باہر آمد ورفت مسدود کردی تھی۔

بدھ کے روز شہر کی مغربی سمت میں واقع تل عفر شہر پر الحشد الشعبی نے قبضہ کرکے باغیوں کا آخری سپلائی روٹ بھی بند کردیا ہے۔ عراقی حکام نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے جنگجووں نے موصل کو تل عفر اور سنجار شہر کو ملانے والی شاہراوں پر قبضہ کرلیا۔ اس طرح موصل کی مغرب کی سمت میں ایک طرف کرد فورسز ہیں اور دوسری طرف سے شیعہ ملیشیا نے گھیرا تنگ کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں