سیکنڈوں میں چارج اور 7 روز تک چلنے والی سپر بیٹری تیار

امریکی انجینئروں نے نینوٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی لچکدار بیٹری تیار کی ہے جسے سپر کیپیسٹر کہا جا سکتا ہے

سیکنڈوں میں چارج اور 7 روز تک چلنے والی سپر بیٹری تیار

نیویارک :  امریکی انجینئروں نے نینوٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی لچکدار بیٹری تیار کی ہے جسے سپر کیپیسٹر کہا جا سکتا ہے اور اس سے فون کو سیکنڈوں میں چارج کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی سینٹرل فلوریڈا کے ماہرین کی تیارکردہ بیٹری اپنی افادیت ضائع کیے بغیر 30 ہزار مرتبہ چارج ہوسکتی ہے۔ تحقیق کرنے والے ماہر اور اس کی رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہے کہ ان کے سپر کیپیسٹر صرف چند سیکنڈ میں موبائل فون کو چارج کر سکتے ہیں جو ایک ہفتے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیٹری کو نینو مٹیریلز سے بنایا گیا ہے جو روایتی بیٹریوں کی جگہ لے سکے گی لیکن یہ بیٹری بہت لمبی چوڑی اور بڑی ہوسکتی ہے۔

تاہم فلوریڈا یونیورسٹی کی ٹیم نے اب نینو مٹیریلز سے دو جہتی (ٹو ڈائمینشنل) کیپیسٹر بنایا ہے جس میں گرافین استعمال کی گئی۔ لیکن اس میں زیادہ فائدہ نہ ملا اور اس کے بعد ٹیم نے ایک نیا کیمیائی طریقہ وضع کیا جس سے موجودہ مٹیریل کو دو جہتی سیٹ اپ میں باآسانی رکھا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی میں نینوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سادہ کیمیائی طریقے سے مٹیریل کو ٹو ڈائمینشنل ساخت میں رکھا جا سکتا ہے اس کے لئے کروڑوں نینو میٹر موٹے تار کو دو جہتی مادے کے خول میں رکھا گیا۔

اس کا قلب ( کور) بہت تیزی سے الیکٹرون اندر آنے اور باہر جانے دیتا ہے جس سے چارجنگ بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ اس طرح نینو بیٹریوں کو چھوٹے آلات چارج کرنے کے لئے کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور بجلی کی زیادہ مقدار کو ایک جگہ مرکوز رکھا جا سکتا ہے۔ نظری طور پر اس سے بیٹریاں 1500 گنا کم وقت میں چارج کی جا سکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں