چین اور ایران کی سرکاری کمپنیوں کی پاکستان سٹیل میں دلچسپی

چین اور ایران کی سرکاری کمپنیوں کی پاکستان سٹیل میں دلچسپی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کے چیئرمیناور وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین اور ایران کی سرکاری کمپنیاں پاکستان سٹیل ملزم کی لیز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت خسارے میں چلنے والی پی ایس ایم کی نجکاری کی خواہشمند ہے تاہم سٹیل ملز کو طبی مدت کے لئے لیز پر دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کی سرکاری کمپنیاں پاکستان سٹیل ملز کی لیز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ نجکاری کمیشن پی ایس ایم کو 45 سال کے لئے لیز پر دینے کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے رابطہ کرے گا تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری یا لیز پر دینے کے عمل کی منظوری نجکاری بورڈ اور کابینہ کی کمیٹی سے حاصل کرنے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

نیوویب ڈیسک< News Source