یورپین یونین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی،سیکیورٹٰی،دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

یورپین یونین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی،سیکیورٹٰی،دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد :یورپین یونین اور پاکستان نے انسداد دہشت گردی،سیکیورٹٰی،دفاع،تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

یہ اتفاق رائے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان۔یورپین یونین مشترکہ کمیشن کے ساتویں اجلاس کے دوران پایا گیا۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے اجلاس میں اپنے ملک جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس گنر ویگنڈ نے یورپین یونین کی نمائندگی کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے پاک یورپین یونین تعلقات میں مسلسل استحکام کو سراہا اور رواں سال برسلز میں سٹریٹجک ڈائیلاگ اور تیسری پاک یورپین یونین سیاسی ڈائیلاگ کے انعقاد سمیت پاک یورپین یونین پانچ سالہ انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔یورپین یونین نے پاکستان میں اقتصادی ترقی،غربت کے خاتمہ،قانون کی حکمرانی،انسانی حقوق،اگلے انتخابات کیلئے بوقت جمہوری اداروں اور انتخابی اصلاحات میں اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے دوران حکومت پاکستان کا اقتصادی اصلاحاتی پروگرام ،سائنس و ٹیکنالوجی اور ہائیر ایجوکیشن بھی زیر بحث لایا گیا اور یورپین یونین نے اسسلسلے میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا۔دونوں فریقوں نے توانائی کے شعبے میں باہمی تعان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔انہوں نے اگلے سال جنوری میں برسلز میں پاک یورپین یونین توانائی اجلاس منعقد کرنے سے متعلق معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے غیر قانونی مائیگریشن سمیت مائیگریش کے معاملات پر تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔تجارت،گورننس وانسانی حقوق اور ترقیاتی کواپریشن کی جانب سے تین زیلی گروپوں نے مشترکہ کمیشن میں اپنی رپورٹس بھی جمع کرائیں۔پاکستان نے یورپین یونین کو کشمیر میںحالیہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں تازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔مشترکہ کمیشن کا اجلاس اگلے سال برسلز میں منعقد ہوگا۔

مصنف کے بارے میں