سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کیساتھ سونم کپور جلوہ گر ہوگی

بالی ووڈ میں کرئیر کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے رنبیر اور سونم کپور اب ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کیساتھ سونم کپور جلوہ گر ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ میں کرئیر کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے رنبیر اور سونم کپور اب ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں اداکارہ رنبیر کی بیوی بنیں گی۔ بالی ووڈ میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کا انتخاب تو پہلے ہی کرلیا تھا تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا .


لیکن اب فلم میں اداکارہ سونم کپوربھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سونم کپور کا کردار کسی خاص خاتون کی عکاسی نہیں کرتا لیکن ان کا کردارسنجو بابا کی زندگی میں آنے والی خواتین کے اطوارکو ضرورظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارکی زندگی پر مبنی فلم کی کہانی ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے جس کی شوٹنگ کا آغازجلد کیا جائے گا۔

نیوویب ڈیسک< News Source