وہ فلم جس کو بننے میں 25 سال لگ گئے

تیس برسوں سے دیکھ رہے تھے اور اس کی تیاری25 سال پہلے شروع ہوئی تھی

وہ فلم جس کو بننے میں 25 سال لگ گئے

مارٹین سکورسیسز ہولی وڈ کے معروف ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کے کریڈٹ پر وولف آف وال اسٹریٹ، ہیوگو، دی ڈیپارٹیڈ، گینگز آف نیویارک گڈ فیلاز، ریگنگ بل اور دی ایویٹر سمیت متعدد فلمیں ہیں مگر وہ جس کہانی کو فلمانا چاہتے تھے وہ بیس سال بعد آخرکار ریلیز کے لیے تیار ہوگئی ہے۔جی ہاں 'سائیلنس' نامی فلم کو بنانے کا خواب یہ ڈائریکٹر لگ بھگ تیس برسوں سے دیکھ رہے تھے اور اس کی تیاری25 سال پہلے شروع ہوئی تھی۔17 ویں صدی کے زمانے پر مبنی اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے اور یہ آئندہ ماہ 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ریلیز سے قبل ہی اسے آسکر ایوارڈز کے لیے مضبوط امیدوار مانا جارہا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ہٹ ثابت ہوگی۔

اس فلم میں دو مسیحی پادریوں (اینڈریو گارفیلڈ اور ایڈم ڈرائیور) کو دکھایا گیا ہے جو جاپانی جنگل میں جاکر اپنے استاد (لیام نیسن) کو تلاش کرنے کا بیڑہ اٹھاتے ہیں۔ٹریلر میں ان کی تلاش کی کوششوں اور جنگل میں تشدد اور دیگر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ فلم 1966 میں لکھے گئے ایک ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی کو فلمی شکل دینے میں اس ڈائریکٹر نے اتنا عرصہ لگایا جبکہ شوٹنگ کا آغاز جنوری 2015 میں ہوا تھا۔اس ڈائریکٹر کی آخری چھ میں سے پانچ فلمیں آسکر ایوارڈز میں بیسٹ مووی کے لیے نامزد ہوچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں