وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورے نے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا دونوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد معاشی شراکت دار سمجھتے ہیں جاپان سے میڈیا ،تجارت، توانائی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں وزارتی سطح پر باہمی رابطہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے معاون ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے پارلیمینٹ میں رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف کرایا گیا حکومت آزاد میڈیا کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے صحافیوں کی تربیت اور استعداد کار کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے مریم اورنگزیب نے مذید کہا کہ صحافیوں کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے صحافیوں کی سیکورٹی کے لیے بل