پاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے جا رہے ,خلیل طاہر سندھو

صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامعہ اقدامات کئے ہیں ـبیرونی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں منافع بخش مواقع فراہم کئے جا رہے

پاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے جا رہے ,خلیل طاہر سندھو

لاہور : صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامعہ اقدامات کئے ہیں ـبیرونی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں منافع بخش مواقع فراہم کئے جا رہےتوانائی کے بحران کے خاتمہ سے معیثیت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا ـپاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے جا رہے ہیںـمقامی سطح پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گےـ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے فیصل آباد سے آئے تاجرونگ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاـ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گذشتہ 8سالوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو صوبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا ہے ـ چین ، ترکی، جرمنی سمیت متعدد ممالک پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ـپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہےـ جس کے تحت 30ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گیـانہوں نے کہا کہ آئندہ سال بجلی بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گاـ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گارمنٹس ، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں کام کیا جا رہا ہےـانہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا جس سے پاکستان میں لاکھوں افراد کو روز گار حاصل ہو گا ـملاقات میں تاجر ونگ کے نمائندگان نے پاک چین راہداری کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی آراء سے آگاہ کیاـ آخر میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئیـ