بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت قابل مذمت ہے، سردار میراکبر خان

: وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت قابل مذمت ہے

بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت قابل مذمت ہے، سردار میراکبر خان

نیلم: وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت قابل مذمت ہے ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے اب لائن آف کنٹرول پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر اقتصادی پابندیا ں لگانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ایم ایچ گزشتہ روز بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں زحمی ہونے والے افر اد کی عیادت کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جارحیت کرکے معصوم کشمیریوں کو شہید کررہا ہے ۔ جس کا اس کو حساب دینا پڑے گا ۔ ہماری بہادر افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ بھارت جارحیت سے کشمیریوں کو جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ۔ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ اور کشمیر آزاد ہوکر رہے گا ۔ وزیر جنگلا ت سردار میر اکبر خان نے سی ایم ایچ میں نیلم ویلی میں فائرنگ سے زحمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ اور شہدا ء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے گہر ے رنج وغم کا اظہا رکیا ۔اور کہا کہ لائن آف کنٹرول پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔