زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف کو طعنے نہ دیں، خواجہ آصف

زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف کو طعنے نہ دیں، خواجہ آصف

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے مفاہمت سے انکار اور نواز شریف پر تنقید کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف کوطعنے نہ دیں۔ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہوگا، مہربانی کریں اور ہمیں خاموش رہنے دیں۔

806c2b57dd57f958a79227e9d190574b

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارا ظرف بھی اجازت نہیں دیتا زرداری صاحب محترم دانشمند ہیں اور اشارہ سمجھتے ہیں اللہ انہیں خوش رکھے'۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ سربراہ ن لیگ کو میثاقِ جمہوریت صرف اپنی ذات کے لیے یاد آتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں