پشاور میں خود کش دھماکے سے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت شہید

پشاور میں خود کش دھماکے سے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت شہید

پشاور :پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے ۔خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کی وجہ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ   حیات آباد میڈیکل کیمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔