بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ

بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ

نیپیدو: بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان میانمار میں ہونے والے اجلاس کے بعد معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

معاہدے کے تحت اگلے دو ماہ کے دوران بنگلا دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی اس میں مہاجرین کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

پچیس اگست کے بعد سے میانمار میں پرتشدد واقعات کے باعث سوا 6 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلا دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں