سلمان خان نے چند دنوں میں 8کلو وزن کیسے کم کیا؟

سلمان خان نے چند دنوں میں 8کلو وزن کیسے کم کیا؟

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے وزن میں واضح کمی کر لی ہے تصاویر منظر عا م پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم "ریس3" کے لیے اپنے وزن میں واضح کمی کی ہے اداکار نے تقریباََ8کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔

سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کر کے اپنے وزن میں واضح کمی کی ہے ۔انہوں نے مزیدیہ بھی کہا کہ ا س فلم میں میرے مداح مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے۔اور ان کو میرا یہ نیا انداز بہت پسند آئے گا۔

یاد رہے یہ فلم اگلے سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین نظر آئیں گی۔