عمران خان نے ایک بار پر نوازشریف کو مجرم قرار دے دیا

عمران خان نے ایک بار پر نوازشریف کو مجرم قرار دے دیا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے نواز شریف پر چڑھائی کر دی۔ کہتے ہیں میرا موازنہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ نہ کیا جائے یہ ایسے ہی ہے جیسے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے کیا جا رہا ہو۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف اپنے پیسے بچانے کے لیے اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔ یہ سوال بھی اٹھا دیا کہ نواز شریف نے پرویز مشرف کو کیوں نکالا۔

اس سے پہلے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو تفتیش کے لیے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں