اداکارہ ”میرا“ سے شادی کے دعویدار عتیق الرحمن نے پیچھا نہ چھوڑا ”میرا“ کومشکل میں ڈال دیا

 اداکارہ ”میرا“ سے شادی کے دعویدار عتیق الرحمن نے پیچھا نہ چھوڑا ”میرا“ کومشکل میں ڈال دیا

"میرا" 

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ میرا کی شادی رکوانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔


درخواست اداکارہ میرا کے شوہرکے دعویدار عتیق الرحمان نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے تک میرا کو شادی سے روکا جائے،باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ میرا شادی کر رہی ہیں۔


عتیق الرحمان کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا میری بیوی ہے،کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکا جائے ۔


واضح رہے کہ فیملی عدالت نے عتیق الرحمان کی میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کی تھی۔