عابد شیر علی کاڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنے کا عندیہ

عابد شیر علی کاڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنے کا عندیہ

لاہور: وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے ڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ڈاکے مارے وہ آزاد اور جنہوں نے کام کیا وہ پھنسے ہوئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت فیض آباد دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انھوں نے علمائے اکرام پر زوردیاکہ وہ قوم کو امن کا درس دیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف کا موازنہ بنتا بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہاں عمران خان اور کہان نشہ کرنے والا عمران خان،انہوں نے کہاکہ جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے وزیرمملکت نے کہا کہ قوم کی خدمت کرنے والے مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں جبکہ جن سے ڈالر برآمد ہوئے وہ آزاد ہیں۔شیخ رشید کو نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ سائیکل پر سفر کرنے والے آج ارب پتی بن چکا ہے جبکہ انھوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو خبردار کیا کہ انہیں اب لال حویلی سے باہر نکلیں نہیں دیں گے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اس مقصد کے لیے ڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹ کو کوئلے پر منتقل کیا جارہا ہے۔