شادی کی کوئی جلدی نہیں ابھی اور انتظار کریں، بلاول کا جواب

شادی کی کوئی جلدی نہیں ابھی اور انتظار کریں، بلاول کا جواب

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور آئے تو سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رہنماؤں اور کارکنوں کی خوشیوں میں بھی خصوصی شرکت کی۔ شادی کی ایک تقریب میں بلاول بھٹو سے جب غیر رسمی انداز میں ان کی شادی کی بات ہوئی تو جواب میں وہ پہلے مسکرائے اور پھر کہا کہ ارے بھئی ابھی تو 29 سال کا ہوں یہ دن بھی آئے گا جلدی کیا ہے ابھی اور انتظار کریں‘۔

بلاول جب تک اسٹیج پر موجود رہے تب تک باراتی اور میزبان دلہا دلہن کے بجائے بلاول بھٹو کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے۔

سیلفیوں کا دور چلا تو بزرگ خواتین بینظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہوتی رہیں۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اس غیر رسمی گفتگو سے اتنا تو واضح کر دیا کہ فی الحال مستقبل قریب میں وہ سر پہ سہرا سجانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں