پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں ہے، عدنان سمیع

پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں ہے، عدنان سمیع

ممبئی:معروف گلوکار عدنان  سمیع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں ہے۔
عدنان سمیع جو کہ 2 سال سےبھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں نے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں دی جاتی ۔ میرے ساتھ بھی پاکستانی حکومت کا سلوک بہت افسوسناک تھا۔
عدنان سمیع نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف بہت عزت دیتے ہیں بلکہ ان کے ہنر کو بہت سراہتے بھی ہیں۔ عد نان سمیع نے بتایاکہ مجھے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی وجہ سے مجھے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جو عزت اور مرتبہ میں نے بھارت میں کمایا ہے وہ مقام مجھے پاکستان میں اتنے سالوں میں نہیں ملا۔