ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں بتایا کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


آرمی چیف نے کہا کہ اے آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ دھرتی ماں کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اشرف نور کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے آفس جا رہے تھے۔

تاتارا پارک کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل ان کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی جس کے نتیجے میں اے آئی جی اشرف نور کی گاڑی دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور وہ شہید ہو گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں