پوری بھارتی ٹیم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پوری بھارتی ٹیم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

کیرالہ : بھارت نے کرکٹ ٹیم کا ایک اور شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پوری ٹیم صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔


تفصیلات کے مطابق ناگا لینڈ اور کیرالہ کے درمیان کھیلے گئے انڈر 19  ویمن میچ میں ناگا لینڈ کی ٹیم  ناگا لینڈ  کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا کیونکہ کیرالہ کی گیند بازوں نے انہیں اسکور کرنے سے روکے رکھا۔ناگا لینڈ کی پوری ٹیم صرف 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں ایک رنز وائیڈ بال کا بھی تھا۔ ناگالینڈ کے اوپنر نے ایک رنز اسکور کیا جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی اسکور کرنے میں ناکام رہا۔ جواب میں کیرالہ کی ٹیم نے صرف ایک گیند پر حاصل کر لیا ۔ اس میچ کیلئے 50 اوورز مختص کیے گئے  تھے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ناگا لینڈ نے 2 اسکور کرنے کیلئے 17 اووز کا سہارا لیا۔

ناگا لینڈ کی ٹیم اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک شرمناک ریکارڈ  اپنے نام کیے ہوئے ہے جب ان کی ٹیم کے ایک گیند باز  نے مانی پور کیخلاف 42 وائیڈ بال پھینک دیے تھے۔اپنے کوٹے کے اوورز میں اس گیند باز نے 94 وائیڈ کر کے شرمناک ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا ہے ۔