ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ناگپور: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا.


ایشون نے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح ایشون زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 32 ویں باؤلر بن گئے ہیں، کیلس نے 292 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون کی وکٹوں کی تعداد296 ہو گئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں کیریئر کی 300 وکٹیں ایشون کا ہدف ہوں گی اور انہیں مقصد کے حصول کیلئے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ یہ اعزاز پا لیں گے۔