میچ فکسنگ کیس : ناصر جمشید سے متعلق فیصلہ محفوظ

میچ فکسنگ کیس : ناصر جمشید سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دوران ہونیوالی میچ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ناصر جمشید سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید پر تاحال فکسنگ کا کوئی کیس نہیں ،ان پر عدم تعاون کا کیس ہے جس پر ان کے خلاف چار شیٹ جاری کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے اعتراف کیا یوسف بکی نہیں ہے ،ٹربیونل نے جو فیصلہ سنانا ہے وہ معلوم ہے ،فیصلہ کوئی بھی ہو اصل کیس عدالتوں میں لگے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل 30دن کے اندر فیصلہ سنائے گا۔